پیرس اولمپکس میں چین سب سے آگے، امریکا کا دوسرا نمبر
پیرس اولمپکس میں آٹھویں روز بھی چین کی سبقت برقرار رہی جب کہ امریکا نے اپنے مجموعی تمغوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پیرس میں اولمپکس 2024 جاری ہیں اور گیمز کے آٹھویں روز چین نے اپنی برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔ چین 16 گولڈ، 11 […]
پیرس اولمپکس میں آٹھویں روز بھی چین کی سبقت برقرار رہی جب کہ امریکا نے اپنے مجموعی تمغوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔
دنیا میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پیرس میں اولمپکس 2024 جاری ہیں اور گیمز کے آٹھویں روز چین نے اپنی برتری برقرار رکھی ہوئی ہے۔ چین 16 گولڈ، 11 سلور اور 9 برانز میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔
اس فہرست میں امریکا کا دوسرا نمبر ہے، جس نے اپنے میڈلز کی نصف سنچری تو مکمل کر لی ہے تاہم 14 طلائی تمغے حاصل کیے ہوئے ہیں۔
پیرس اولمپکس کے چار بائی چار سو میٹر مکسڈ ریلے میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا اور امریکا نے اپنا ہی ریکارڈ بہتر کر لیا۔ امریکی ایتھلیٹ نے مقررہ فاصلہ 3.07 سیکنڈ میں طے کیا۔
مینز سائیکلنگ میں میزبان فرانس نے کلین سوئپ کر لیا جب کہ ویمنز میں آسٹریلوی ایتھلیٹ طلائی تمغہ جیت گئیں۔
سوئمنگ میں فرانس کے مارچنڈ چھا گئے اور پیرس اولمپکس میں اپنا چوتھا گولڈ میڈل جیت لیا۔ 25 میٹر پسٹل شوٹنگ میں کوریا بازی لے گیا۔ روئنگ کے مینز فائنل میں جرمنی اور ویمنز میں رومانیہ نے سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔
پیرس اولمپکس کے رنگا رنگ اور دلچسپ تمام مقابلے اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟