پیرس اولمپکس : خاتون باکسر اور مرد ٹرانسجینڈر کا مقابلہ، سوشل میڈیا پرنئی بحث

پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون باکسر کے مدمقابل مبینہ طور پر ٹرانسجینڈر سے کرانے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، الجزائر کی ایمان خلیف کے مُکے سے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کی ناک سے خون نکل پڑا۔ پیرس اولمپکس کے وومن باکسنگ کے مقابلے میں اٹلی کی باکسر نے کھیل شروع ہوتے ہی الجیریا […]

 0  4

پیرس اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں خاتون باکسر کے مدمقابل مبینہ طور پر ٹرانسجینڈر سے کرانے پر نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا، الجزائر کی ایمان خلیف کے مُکے سے اطالوی باکسر انجلینا کارینی کی ناک سے خون نکل پڑا۔

پیرس اولمپکس کے وومن باکسنگ کے مقابلے میں اٹلی کی باکسر نے کھیل شروع ہوتے ہی الجیریا کی باکسر سے ہار مان لی۔

الجیریا کی باکسر نے پہلے راؤنڈ کے 46ویں منٹ میں ہی اٹلی کی خاتون باکسر اینجلا کیرنی کو مقابلے سے دستبردار ہونے پر مجبور کردیا، تاہم اس مقابلے کے بعد الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کی جنس کے متعلق سوالات نے جنم لے لیا۔

boxer

مقابلہ 46 سیکنڈ سے زیادہ نہیں چلا جب ایمان خلیفہ نے اپنی اطالوی حریف کو دو مکے مارے تو اینجلا کیرنی نے چلاتے ہوئے کہا یہ مناسب نہیں ہے اور پھر گھٹنے ٹیک کر رونے لگی اور لڑنے سے انکار کردیا۔

اطالوی خاتون باکسر انجیلا کیرینی نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ وہ الجزائر کی خاتون ایمان خلیف کے خلاف لڑائی سے صرف اس لیے دستبردار ہوئیں تاکہ اپنی زندگی کو محفوظ رکھ سکوں۔

اینجلا کیرنی نے کہا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ وہ سمجھتی ہیں کہ الجیرین باکسر میں خاتون سے زیادہ مردوں والی خصوصیات ہیں اور اُن کے مکوں میں بہت زیادہ طاقت تھی۔

خاتون باکسر انجیلا کرینی نے بتایا کہ میں نے اپنی ناک میں شدید درد محسوس کیا اور میں نے اپنے آپ سے کہا کہ یہ بہتر ہے۔ کیونکہ پہلے گھونسے سے ہی میری ناک سے خون ٹپکنے لگا ہے۔

الجزائر کی خاتون باکسر ایمان خلیف کے ایک مُکے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے، ان کی جنس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ’جنس‘ سے متعلق بحث زور پکڑ گئی ہے، صارفین کاکہنا ہے کہ چند سیکنڈ میں مقابلہ جیتنے والی باکسر مرد ہے یا عورت؟

Gender Controversy

صارفین یہ سوالات بھی اٹھا رہے ہیں کہ پیدائشی طور پر مرد باکسر خواتین کی کھیلوں میں حصہ لینے کے اہل ہیں یا ایسی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ الجیرین باکسر ایمان کو پچھلے برس ورلڈ چیمپئن شپ سے نکال دیا گیا تھا کیوں کہ وہ جینڈر ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہی تھیں۔

اس سال انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایمان کو پیرس اولمپکس میں مقابلے کی اجازت دی تھی کیوں کہ آئی او سی کے قوانین انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن سے مختلف ہیں اس واقعے پر بہت تنقید کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے چھٹے دن ویمن باکسنگ کی 66 کلو گرام کیٹیگری کے راؤنڈ آف سکسٹین میں اٹلی کی اینجلا کیرنی اور الجیریا کی ایمان خلیف کے درمیان مقابلہ تھا۔

Boxing

ایکس رائیلی گینز نامی ایک صارف اپنے ایک ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ عورتوں کے مقابلوں میں مردوں کا کیا کام۔ اب اس ٹویٹ پر جواب خود ایکس کے مالک ایلن مسک نے ’ایبسولیوٹلی‘ کہہ کر دیا ہے۔

سباطینو نامی صارف نے لکھا کہ ایک مرد نے دنیا کے سامنے ایک خاتون کو مکا دے مارا اور دنیا اس شخص جیسا کردار ادا کر رہی ہے جو پڑوس میں ایک شخص کو اپنی بیوی کو مارتے سن پا رہے ہیں مگر مدد کے لیے کچھ نہیں کر پا رہا ہوتا ہے۔

باکسنگ ایم ڈی نامی صارف نے ایکس پر لکھا ’توقع کے مطابق تباہ کن۔ اولمپک باکسنگ میں انجیلا کرینی کو 46 سیکنڈ میں شکست دینے والی ایمان خلیف نے ان کی ناک توڑ دی۔ یہ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ مہلک بھی ہوسکتا ہے۔‘

ہیزل اپیلیارڈ نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ آج انجیلا کرینی نے اولمپکس کے اپنے خوابوں کو ایک مرد باکسر ایمان خلیف کے ہاتھوں چکنا چور کر دیا۔ اس پر خاموش نہ رہیں۔ مردوں کو کھیل میں خواتین کو شکست دینے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ خواتین کے کھیلوں کو بچائیں۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow