ناروے کپ: قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

ناروے کپ کے سیمی فائنل میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے فورڈ کلب نے شکست دے دی۔ ناروے کے فورڈ کلب نے سنسنی خیز مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو شکست دی، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک، ایک گول کرسکی تھیں۔ فورڈ کی ٹیم پنالٹی شوٹ […]

 0  2

ناروے کپ کے سیمی فائنل میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کو ناروے کے فورڈ کلب نے شکست دے دی۔

ناروے کے فورڈ کلب نے سنسنی خیز مقابلے میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کو شکست دی، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں ایک، ایک گول کرسکی تھیں۔

فورڈ کی ٹیم پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول کرکے فائنل میں پہنچ گئی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم آج تیسری پوزیشن کے میچ میں ناروے کے سوترا کلب سے ٹکرائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال  ٹیم نے جرمنی کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد کاشف نے 2 اور محمد حنید نے ایک گول اسکور کیا تھا۔

اس سے قبل قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو کوارٹر فائنل میں 3-2 گول سے شکست دی تھی، یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا تھا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مقابلے کے آخری سیکنڈ میں گول کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کےعبیداللہ، محمد کاشف اور محمدعیسیٰ نے گول اسکور کیے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow