پُرسکون نیند کی کمی کس خطرناک مرض کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے؟

روزانہ مکمل اور پُرسکون نیند انسان کی صحت کے لیے متعدد فوائد کی حامل ہے، ایک تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ نیند میں کمی مثبت احساسات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بات یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا میں کی جانے والی تحقیق میں سامنے آئی جس میں محققین نے […]

 0  4
پُرسکون نیند کی کمی کس خطرناک مرض کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے؟

روزانہ مکمل اور پُرسکون نیند انسان کی صحت کے لیے متعدد فوائد کی حامل ہے، ایک تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ نیند میں کمی مثبت احساسات میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔

یہ بات یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا میں کی جانے والی تحقیق میں سامنے آئی جس میں محققین نے گزشتہ 50 سال میں کیے جانے والے 154 مطالعات کا جائزہ لیا۔ یہ تحقیق جرنل سائیکولوجیکل بلٹ ان میں شائع ہوئی۔

5ہزار سے زائد ہر عمر کے افراد پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ کم وقت سونا لوگوں میں مثبت احساس میں کمی کا سبب بن سکتا ہے، ساتھ ہی نیند میں کمی کا تعلق بے چینی اور ڈپریشن کے بلند خطرات کے ساتھ بھی دیکھا گیا۔

lack of sleep

مذکورہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر جو بوور کے مطابق جب لوگ دوستوں سے ملنے یا پسندیدہ ٹی وی شو دیکھنے جیسی پُرلطف سرگرمیوں سے لطف اندوز نہیں ہوتے تو ان کے ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

Health

ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد لوگوں میں گھل مل نہیں پاتے لہٰذا ان کے اکیلے پڑ جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ڈاکٹر جو بوور نے بتایا کہ ہمارے اس نیند کی کمی کے شکار معاشرے میں لوگ اکثر رات دیر تک جاگتے ہیں لیکن یہ تجزیہ بتاتا ہے کہ کم نیند ان کے مزاج پر اثر ڈال سکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow