پرتھ ٹیسٹ کے دوران وسیم اکرم کو ہراساں کرنے کا واقعہ

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دورن پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ وسیم اکرم جو کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں اپنی براڈ کاسٹنگ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موجود ہیں، انھیں ایک کرکٹ فین […]

 0  0

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دورن پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

وسیم اکرم جو کہ بھارت اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں اپنی براڈ کاسٹنگ ذمہ داریاں نبھانے کے لیے موجود ہیں، انھیں ایک کرکٹ فین کی جانب سے ہراساں اور تنگ کرنے کا واقعہ پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز رونما ہوا۔

اوپٹس اسٹیدیم پرتھ میں بارڈر گواسکر ٹرافی کیا میچ جاری تھا اور وسیم اکرم بھارتی چینل اسٹار اسپورٹس کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، دوسرے دن کھیل ختم ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹر کیب لینے کے لیے باہر نکلے۔

مذکورہ مداح اسٹیڈیم کے باہر وسیم اکرم کا انتظار کررہا تھا، اس نے ایک بار پھر پاکستانی لیجنڈ پر زبانی طور پر حملہ آور ہونا شروع کر دیا، جس کے باعث وسیم بھی غصے میں آگئے۔

رپوٹس کے مطابق وسیم اکرم پر نسلی تعصب کے حوالے سے کوئی جملے نہیں کسے گئے، تاہم اس واقعے کے بعد حکام نے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے۔

اخبار ڈیلی میل کی جانب سے رپورٹ بتایا گیا کہ اس سے قبل اسی دن ایک شائق کو کرکٹر نے آٹوگراف دیا تھا اور اس نے مبینہ طور پر وسیم اکرم سے بدگوئی کی تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ لائیو شوز کے دوران کمنٹیٹرز کے ارد گرد سیکیورٹی موجود ہوتی ہے، کمنٹیٹرز کو یہ چوائس بھی دی جاتی ہے کہ وہ وینیو تک آنے کے لیے کار استعمال کرسکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow