مرغ کی بانگ سے پریشان پڑوسی نے حیرت انگیز قدم اٹھا لیا

علی الصباح بانگ دینا مرغ کی فطرت میں شامل ہے لیکن ایک شخص اپنے پڑوسی کے مرغے کی اس عادت سے مجبور ہوکر حیرت انگیز قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔ مرغا ایک خوبصورت پالتو جانور ہے جس کی فطرت میں صبح تڑکے (علی الصباح) بانگ دینا بھی شامل ہے۔ مرغ چاہے وہ دنیا کے […]

 0  0

علی الصباح بانگ دینا مرغ کی فطرت میں شامل ہے لیکن ایک شخص اپنے پڑوسی کے مرغے کی اس عادت سے مجبور ہوکر حیرت انگیز قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔

مرغا ایک خوبصورت پالتو جانور ہے جس کی فطرت میں صبح تڑکے (علی الصباح) بانگ دینا بھی شامل ہے۔ مرغ چاہے وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں ہو، وہ ایسے وقت بانگ دیتا ہے جس وقت عمومی طور پر لوگ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہوتے ہیں۔

ایسے میں مرغ کی بانگ جہاں صبح خیزی کے عادی یا علی الصباح عبادت کرنے والے افراد کے لیے خوشگوار ہوتی ہے، وہیں رات گئے تک زندگی کے مشاغل میں مصروف رہنے کے بعد سونے والے افراد کی نیند میں خلل کا باعث بھی بنتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مرغ کے علی الصباح بانگ دینے پر پڑوسی نے حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا جو مرغے کے مالک کو بہت مہنگا پڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے مرغ کے شور سے متعلق درخواست پر غور کرتے ہوئے اس کے مال پر 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔ اس کے پڑوسیوں نے عدالت میں شکایت کی تھی کہ مرغا رات کے تین بجے بھی بانگ دیتا ہے، جس سے ان کی نیند خراب ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف ممالک میں مرغ کے بانگ دینے کا معاملہ عدالتوں میں پہنچا گزشتہ دنوں کراچی میں بھی پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ آکر عدالت پہنچ گئی تھی۔

ویڈیو: پولیس سے مرغی چوری کی شکایت کرنے والے پاکستانی بچے کے چرچے

تاہم اس شکایت پر عدالت کا مرغ مالک پر اتنا بھاری جرمانہ 200 برطانوی پاؤنڈ (پاکستانی لگ بھگ 70 ہزار روپے) پہلی مرتبہ عائد کیا گیا ہے۔

مرغی پہلے آئی یا انڈا؟ صدیوں پرانے سوال کا جواب مل گیا! دلچسپ تحقیقاتی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow