ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، افغانستان نے یوگنڈا کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیدیا
افغانستان نے یوگنڈا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔ امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں زور آزمائی کررہی ہیں، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان نے مقررہ اوورز […]
افغانستان نے یوگنڈا کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔
امریکی ریاست رہوڈ آئیلینڈ کے شہر پروویڈنس میں گروپ سی کی دونوں ٹیمیں زور آزمائی کررہی ہیں، یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کئے، اوپننگ بلے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔
افغانستان کی جانب سے ابراہیم زردان 70 رنز اور رحمت اللّٰہ گرباز 76 بناکر نمایاں رہے، جبکہ محمد نبی 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
براعظم افریقا سے نمیبیا کے بعد یوگنڈا دوسری ٹیم تھی جس نے امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی
نیویارک میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 78 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟