پرتھ ٹیسٹ: بھارتی اوپنرز کی آسٹریلیا پر یلغار، دوسری اننگز میں 172 رنز کی اوپننگ شراکت

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 172 رنز بنالیے، کینگروز بولرز ہاتھ ملتے رہے۔ پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے والی بھارتی ٹیم نے پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلینز پر پلٹ کر وار کردیا، پہلی باری میں 150 پر […]

 0  0

آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر نقصان کے 172 رنز بنالیے، کینگروز بولرز ہاتھ ملتے رہے۔

پہلی اننگز میں بری طرح ناکام ہونے والی بھارتی ٹیم نے پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلینز پر پلٹ کر وار کردیا، پہلی باری میں 150 پر آل آؤٹ ہونے والی ٹیم نے دوسری اننگز میں بنا کسی نقصان کے 172 رنز بنائے، جیسوال 90 اور کے ایل راہول 62 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر مہمان بھارت نے آسٹریلیا پر 218 رنز کی اہم برتری حاصل کرلی ہے، آدھے دن سے زیادہ بولنگ کرنے والے آسٹریلوی بولرز بھارت کی کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پہلی اننگز میں بھارت کی بیٹنگ ناکام ثابت ہوئی تھی کوئی بیٹر نصف سنچری بھی اسکور نہیں کرپایا تھا، نتیش کمار ریڈی 41 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، جوش ہیزل ووڈ نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آسٹریلوی ٹیم بھی پہلی اننگز میں بھارت سے زیادہ بدترین ناکام سے دوچار ہوئی تھی اور تمام پلیئرز سرتوڑ کوشش کے باوجود صرف 104 رنز ہی بنا پائے تھے۔

روہت شرما کی جگہ کپتانی کرنے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ شاندار بولنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 5 کینگرو بیٹرز کو پویلین بھیجا تھا۔

ان کا ساتھ دیتے ہوئے محمد سراج نے دو وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ہرش رانا نے بھی 3 آسٹریلوی بیٹر کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow