پاک انگلینڈ سیریز، جوز بٹلر مایوس کیوں ہوگئے؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر کپتان جوز بٹلر مایوس ہوگئے۔ گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ ٹاس سے آدھا گھنٹے قبل بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا، لیڈز میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا۔ […]

 0  3
پاک انگلینڈ سیریز، جوز بٹلر مایوس کیوں ہوگئے؟

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے پر کپتان جوز بٹلر مایوس ہوگئے۔

گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی 20 میچ ٹاس سے آدھا گھنٹے قبل بارش کے باعث منسوخ کیا گیا تھا، لیڈز میں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری تھا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا۔

تاہم اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان جوز بٹلر نے میچ منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو دن بھرپور پریکٹس کی تھی اور ہر کھلاڑی میچ کے لیے بہت پرجوش تھا۔

جوز بٹلر نے کہا کہ گزشتہ روز میچ منسوخ ہونا مایوس کن ہے لیکن ابھی تین میچز باقی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جوز بٹلر نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایسی کوئی بھی بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہونی چاہیے جس کا آئی پی ایل سے ٹکراؤ ہو، لیکن میری پہلی ترجیح انگلینڈ سے کھیلنا ہے اور ورلڈ کپ کے لیے تیاری کرنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 ہفتہ 25 مئی کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ 28 مئی کو شیڈول ہے جبکہ چوتھا ٹی 20 میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow