پاکستان کے محمد آصف تیسری بار اسنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے
کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار اسنوکر کا عالمی چیمپئن بن کر سبز ہلالی پرچم اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ قطر میں کھیلی گئی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے ایران کے علی غاراگوزلو کو پانچ تین سے شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن کا ٹائٹل […]
کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار اسنوکر کا عالمی چیمپئن بن کر سبز ہلالی پرچم اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
قطر میں کھیلی گئی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی کیوئسٹ نے ایران کے علی غاراگوزلو کو پانچ تین سے شکست دے کر تیسری بار عالمی چیمپئن کا ٹائٹل جیتا۔
محمد آصف نے 9 فریمز پر مشتمل فائنل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے حریف کھلاڑی کو بے بس کر کے رکھ دیا اور فتح اپنے نام کی۔
پاکستانی کیوئسٹ نے اس شاندار فتح کے ساتھ ہی بھارت کے پنکج ایڈوانی کا تین مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
اس کے علاوہ محمد آصف نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 سینچری بریک کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
40 سالہ محمد آصف نے سیمی فائنل میں قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
یاد رہے کہ محمد آصف کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پہلی مارتبہ آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ 2012 میں جیتی تھی جب کہ 2019 میں وہ دوسری بار اسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے تھے۔
دریں اثنا پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر عہدے داران نے محمد آصف کو شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ہے اور اسے پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟