پاکستان کرکٹ کی سرجری کا آغاز

ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ کی سرجری کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے ایکشن کی ابتدا سلیکشن کمیٹی سے ہو گی۔ سات رکنی کمیٹی کی تعداد کم کی جائےگی اور سربراہ بھی مقرر کیا جائےگا۔ بڑے ایونٹس اور ٹورنامنٹ میں مسلسل ناکامی پر بابر اعظم کی کپتانی کا ابھی فیصلہ نہیں […]

 0  2
پاکستان کرکٹ کی سرجری کا آغاز

ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ کی سرجری کا آغاز ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے ایکشن کی ابتدا سلیکشن کمیٹی سے ہو گی۔ سات رکنی کمیٹی کی تعداد کم کی جائےگی اور سربراہ بھی مقرر کیا جائےگا۔

بڑے ایونٹس اور ٹورنامنٹ میں مسلسل ناکامی پر بابر اعظم کی کپتانی کا ابھی فیصلہ نہیں ہو گا تاہ اہم تبدیلیاں ہیڈکوچ گیری کرسٹن سے مشاورت کے بعد ہوں گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، لگتا تھا کرکٹ ٹیم کاچھوٹی سرجری سے کام چل جائےگا، انتہائی خراب کارکردگی کے بعدیقین ہوگیا ہے ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے، ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کارکردگی کو بہتر بنانا ہے قوم جلد بڑی سر جری ہوتے ہوئے دیکھے گی، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیار کرنی ہے، وقت آگیا کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow