’بابراعظم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی‘

اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے کہا ہے کہ کپتانی کے ساتھ ساتھ مجھے لگتا ہے بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں بھی جگہ نہیں بننی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ کے میزبان نجیب الحسنین نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شکستوں اور کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا […]

 0  2
’بابراعظم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی‘

اسپورٹس اینکر نجیب الحسنین نے کہا ہے کہ کپتانی کے ساتھ ساتھ مجھے لگتا ہے بابر اعظم کی ٹی 20 ٹیم میں بھی جگہ نہیں بننی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ کے میزبان نجیب الحسنین نے قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں شکستوں اور کھلاڑیوں کی بدترین کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ دھوکا ہوا ہے جس طرح کی ٹیم تھی اسے من سپند فیصلوں سے ناکام کر دیا گیا، خود (بابراعظم) اوپننگ کرنے کی خواہش میں مستند اوپنرز کو مڈل آرڈر بنا دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ اب نہیں بن رہی، شاداب خان مسلسل ناکام ہورہے ہیں وہ بطور بولر تو کھیل سکتے ہیں لیکن بیٹر ان کی جگہ نہیں بنتی، انہیں واپس ڈومیسٹک کرکٹ میں جانا پڑے گا، وہ لمبی کرکٹ کھیلیں اور وکٹیں لیں پھر انہیں خود پر اعتماد آئے گا تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔

پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیے گئے محمد عثمان  کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بالکل بھی جگہ نہیں بن رہی ان کو ورلڈکپ میں لے کر جانا ہی غلطی تھی جب کہ عماد وسیم کے بارے میں شمولیت اب بھی سوالیہ نشان ہے جس طرح انہوں نے بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف کھیلا اس سے دیکھنا ہوگا کہ آیا ٹیم کو ان کی اب ضرورت ہے یا نہیں۔

نجیب الحسنین نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی ہو گی کیونکہ اسٹار کرکٹرز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا ڈومیسٹک کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، اس لیے جب بڑے نام ڈومیسٹک کھلیں گے تو اس کا معیار بڑھے گا اور مقابلے کی فضا بنے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow