اعظم خان کو کیا کہا تھا؟ محمد حفیظ نے بتا دیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اعظم خان کے بیان پر لب کشائی کردی۔ رواں ماہ قومی کرکٹر اعظم خان نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چار سال میں تین بار کم بیک کیا لیکن ایک بھی پوری سیریز نہیں ملی، ایک بار پوری سیریز دے کر باہر کردیں […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اعظم خان کے بیان پر لب کشائی کردی۔
رواں ماہ قومی کرکٹر اعظم خان نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چار سال میں تین بار کم بیک کیا لیکن ایک بھی پوری سیریز نہیں ملی، ایک بار پوری سیریز دے کر باہر کردیں بیچ میں نہ لٹکائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم سے باہر کرکے یہ دماغ میں ڈالا جارہا ہے کہ میں تیار نہیں ہوں، میچ جتوا سکتا ہوں اسی لیے لیگ کرکٹ میں بلاتے ہیں۔
جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کلیئر مائنڈ کے ساتھ کھیلتا ہوں جب کوئی آکر اس میں شبہ کرے تو میں مایوس ہوجاتا ہوں۔
تاہم اب اے اسپورٹس کے پروگرام میں ’دی پویلین‘ میں میزبان کے سوال پر سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بتایا کہ جب میں ٹیم ڈائریکٹر بنا تو اعظم خان کو کہا تھا کہ آپ ٹیم میں آکر فٹنس کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ محنت نہیں کرنی ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ باڈی شیمنگ کسی کی بھی کرنا غلط ہے لیکن گیم کی ضرورت کے مطابق آپ کو کوشش کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جب اعظم خان آئے تو ان کی فٹنس وہی پہلے جیسی تھی انہوں نے محنت کی ہوگی لیکن وہ نظر نہیں آئی، ان سے کہا تھا کہ آپ کارکردگی کی بنا پر ٹیم میں آئے ہیں، فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ اعظم خان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی پھر بھی ان سے کہا کہ آپ پریشان نہیں ہوں ہم آپ کو مستقبل میں ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟