پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

نارتھمپٹن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نارتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے تعاقب 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی، […]

 0  3
پاکستان چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے

نارتھمپٹن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے تعاقب 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کا مقابلہ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

ایشلے نرس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، کرس گیل 22 اور ڈیوئن اسمتھ 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیرن سیمی 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔

ایمرٹ کی 29 رنز کی برق رفتار اننگ بھی ویسٹ انڈیز کے کام نہ آسکی۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وہاب ریاض اور شعیب ملک دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل پاکستان چیمپئےنز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے اور ویسٹ انڈیز چیمپئز کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کپتان یونس خان نے 45 گیندوں پر 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کامران اکمل 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

عامر یامین 40 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے بھی 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، صہیب مقصود ایک رن بناسکے۔

شعیب ملک کو فیڈل ایڈورڈز نے صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، شاہد آفریدی ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، مصباح الحق بھی کھاتا کھولے بغیر چلتے بنے۔

ویسٹ انڈیز چیمپئن کی جانب سے فیڈل ایڈورڈز نے تین وکٹیں حاصل کیں، سلیمان بین نے دو، جرمو ٹیلر اور ڈیوئن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow