پاکستان میں تیار پہلے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز

کراچی : پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹر کی کامیابی کے بعد اس کی پروڈکشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی […]

 0  0
پاکستان میں تیار پہلے وینٹی لیٹر کی پروڈکشن کا آغاز

کراچی : پاکستان میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹر کی کامیابی کے بعد اس کی پروڈکشن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹر متعارف کرادیا، اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال تھے۔

وینٹی لیٹر کا افتتاح وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کراچی میں ایک تقریب میں کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے وینٹی لیٹر بنانے والی کمپنی کو ‘اُڑان پاکستان’ کا چیمپئن قرار دیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اسی طرح کی مزید کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے نوجوان نسل کو محنت، جستجو اور ذہانت کے امتزاج کے ذریعے ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کی ترغیب دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان بھی وینٹی لیٹر پر کھڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر آئی ایف کا وینٹی لیٹر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریض کو لائیو سپورٹ سسٹم سے کر اس قابل کریں کہ وہ دوبارہ اپنی نارمل زندگی جی سکے۔

احسن اقبال نے پاکستان کے معاشی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتوں نے پاکستان کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے اور آزادی کی 100ویں سالگرہ (2047) کے قریب آنے کے پیش نظر اجتماعی کوششوں کی اپیل کی۔

اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایسنز گروپ کے ڈائریکٹر اکبر الانہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے ایام میں کمی پڑنے پر ہم نے وینٹی لیٹر تیار کرنے کا سوچا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وینٹی لیٹر نہ صرف پاکستان کی ضروریات کو پورا کرسکے گا بلکہ اس کو ایکسپورٹ کرکے ہم دنیا بھر کے انسانوں کی مدد کرسکیں گے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایسنز گروپ کی جانب سے پہلے مرحلے میں 10 وینٹی لیٹر تیار کیے گئے ہیں جو پاکستان کے مختلف اسپتالوں میں زیر استعمال رہیں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow