ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم پاپوا نیوگنی

ٹیم پاپوا نیوگنی وہ ٹیم ہے جو دوسری بار کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک ہو رہی ہے جس نے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے بڑی ایسوسی ایٹس ٹیموں کو ہرایا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاپوا نیوگنی پیسفک زون کی ایک مضبوط ٹیم ہے جس نے دوسری بار ٹی 20 […]

 0  3
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم پاپوا نیوگنی

ٹیم پاپوا نیوگنی وہ ٹیم ہے جو دوسری بار کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک ہو رہی ہے جس نے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے بڑی ایسوسی ایٹس ٹیموں کو ہرایا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاپوا نیوگنی پیسفک زون کی ایک مضبوط ٹیم ہے جس نے دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ اس سے قبل 2021 کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تاہم کوئی میچ نہیں جیت سکی تھی۔ رواں ورلڈ کپ میں پاپوا نیوگنی آج ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

پاپوا نیوگنی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے رسائی تک کئی مرحلے طے کیے اور میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے اس نے آئرلینڈ سمیت بڑی ایسوسی ایٹس ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست دی۔

دیگر کئی ممالک کی طرح پاپوا نیوگنی میں بھی برطانوی مشنری نے کرکٹ متعارف کرائی۔ اس سے قبل وہاں کرکٹ سے ملتا ایک کھیل کھیلا جاتا تھا، جس میں گیند کی جگہ پتھر اور 50 فیلڈر ہوتے تھے۔

یہ سال 1973 تھا جب پاپوا نیوگنی کو آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ رکنیت ملی۔ 2 سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے وہاں میچ کھیلے۔ 2019 میں اسے ٹی 20 کرکٹ کھیلنے والے ملک کا درجہ ملا۔

پاپوا نیوگنی میں کرکٹ کی مقبولیت میں کپتان اسد والا کا بڑا ہاتھ ہے، جنہیں وہاں کنگ آف کرکٹ کہا جاتا ہے۔

رواں ورلڈ کپ میں پاپوا نیوگنی گروپ سی میں ہے جس میں شامل نیوزی لینڈ، افغانستان، یوگینڈا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں اس کو مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔

نتیجہ کچھ بھی ہو ورلڈ کپ کا تجربہ پاپوا نیوگنی میں کرکٹ کو مقبولیت دے گا۔

بابر اعظم کی لیجنڈ سنیل گواسکر سے ملاقات، آپس میں کیا گفتگو ہوئی؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow