ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز، افغانستان میچ میں کئی ریکارڈز پاش پاش
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا آخری میچ ویسٹ انڈیز کی فتح پر اختتام پذیر ہوگا تاہم افغانستان سے اس مقابلے میں کئی ریکارڈز پاش پاش ہوگئے۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بری طریقے سے روندتے ہوئے 104 رنز سے فتح حاصل کی جو […]
ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا آخری میچ ویسٹ انڈیز کی فتح پر اختتام پذیر ہوگا تاہم افغانستان سے اس مقابلے میں کئی ریکارڈز پاش پاش ہوگئے۔
سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بری طریقے سے روندتے ہوئے 104 رنز سے فتح حاصل کی جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری بڑی فتح ہے جب کہ سب سے زیادہ رنز سے فتح کا ریکارڈ بھی ویسٹ انڈیز کے پاس ہے جس نے راؤنڈ میچ میں یوگینڈا کو 135 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا۔
تاہم میچ کی جو ریکارڈز پاش پاش ہوئے وہ بیٹنگ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے بنائے گئے۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے جو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس میچ کی خاص بات اور ریکارڈ ویسٹ انڈین وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران کی جارحانہ بیٹنگ کے دوران افغانستان بولرز پر ٹوٹ پڑنا اور ایک اوور میں 36 رنز حاصل کرنا تھا اور نکولس پوران نے اپنی اس بیٹنگ سے خود کا ان ایلیٹ بلے بازوں کی فہرست میں شامل کر لیا جنہوں نے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں ایک اوور میں 36 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے لیے یہ یادگار کارنامہ اننگ کے چوتھے اوور میں انجام دیا گیا جب افغان آل راؤنڈر عظمت اللہ عمر زئی بولنگ کے لیے آئے تو پوران نے اپنا سارا غصہ ان پر انڈیل ڈالا۔
نکولس نے تین چھکے اور تین چوکے لگائے۔ عظمت اللہ کی ایک نو بال پر ملنے والے اضافی بال کو بھی باؤنڈری کی راہ دکھائی جب کہ وائیڈ بال پر پانچ رنز سمیٹے یوں انہوں نے ایک اوور میں 36 رنز ویسٹ انڈیز کے کھاتے میں ڈال دیے۔
سال رواں یہ دوسرا موقع تھا جب افغانستان بولرز کی اس طرح دھلائی ہوئی کہ ایک اوور میں 36 رنز بنے۔ اس سے قبل 2024 میں ہی بھارت کے روہت شرما اور رنکو سنگھ نے کریم جنت کی دھلائی کرتے ہوئے ایک اوور میں 36 رنز سمیٹے تھے۔
اس کے علاوہ ایک اور جو ریکارڈ ویسٹ انڈین ٹیم نے بنایا وہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ہے جو کیریبئن اوپنر جون چارلس اور نکولس پوران نے ابتدائی 6 اوورز میں 92 رنز بنا کر انجام دیا۔
اس سے قبل یہ عالمی کپ میں یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پاس تھا جس نے 2014 کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش میں نیدر لینڈ کے خلاف 91 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔ اس فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے جس نے 2016 کے عالمی کپ میں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیدیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 89 رنز بنائے تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے آخری میچ میں افغانستان کو روند ڈالا
مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ابتدائی 6 اوورز کے پاور پلے میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جنوبی افریقہ کا ہے جس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ سال 2023 میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 102 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟