ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کو 197 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 47ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔ اینٹیگا میں کھیلے جارہے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور بنگلہ دیش […]

 0  4
ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا بنگلہ دیش کو 197 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 47ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

اینٹیگا میں کھیلے جارہے سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون کے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا۔

ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور چار چوکے شامل تھے، ویرات کوہلی 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

رشبھ پنت 36 رنز بنا کر رشاد حسین کو وکٹ دے بیٹھے، کپتان روہت شرما 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سوریا کمار یادیو 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسین اور رشاد حسین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شکیب الحسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے، کوشش ہوگی اچھا اسکور بنائیں، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

نجم الحسن شنٹو کا کہنا تھا کہ پچ اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے بھارت کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow