ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا بھارت کو 97 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف دیا۔ View this post on Instagram […]

 0  3
ٹی 20 ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا بھارت کو 97 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں آئرلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم 16 اوورز میں 96 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 97 رنز کا ہدف دیا۔

آئرلینڈ کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، گیرتھ 26 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش لٹل کو 14 رنز پر جسپریت بمراہ نے آؤٹ کیا۔

کرٹس کیمفر 12 اور لورکن ٹکر 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان پال اسٹرلنگ 2 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر آئرش ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ نیویارک کی کنڈیشن باقی جگہ سے مختلف ہے، کوشش کریں گے اپنے تجربے سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔

بھارتی ٹیم

پال اسٹرلنگ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں بہت سے میچ ونرز موجود ہیں، کوشش ہوگی سو فیصد کارکردگی دیں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف تمام 7 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow