لاہور قلندرز جیت کو ترس گئے، مسلسل چھٹی شکست

پی ایس ایل 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 […]

 0  9
لاہور قلندرز جیت کو ترس گئے، مسلسل چھٹی شکست

پی ایس ایل 9 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 60 رنز سے شکست دے دی، ایونٹ میں قلندرز کی مسلسل چھٹی شکست ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 215 رنز کے تعاقب میں قلندرز کی ٹیم 17 اوورز میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

صاحبزادہ فرحان 31 رنز بناکر نمایاں رہے، وین ڈر ڈوسن 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان 23 رنز پر بولڈ ہوئے، کامران غلام 12 رنز بنا کر چلتے بنے، سکندر رضا بھی 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بناسکے۔

سلطانز کی جانب سے لیگ اسپنر اسامہ نے 6 وکٹیں حاصل کیں وہ پی ایس ایل میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے اور لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

محمد رضوان کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر عثمان خان نے شاندار 96 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 211 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا وہ چار رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

افتخار احمد 18 گیندوں پر 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ریزا ہینڈرکس نے بھی 40 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی، سکندر رضا اور کارلوس بریتھ ویت نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس سے قبل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاہین آفریدی الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اسکورڈ بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجائیں گے جبکہ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے کیونکہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ گزشتہ میچز میں سود مند ثابت نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو مسلسل پانچ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ملتان سلطانز نے پانچ میں چار میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پلیئنگ الیون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow