’’ٹیسٹ میں بہتر پرفارمنس کیساتھ ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹس بھی جیتنا چاہتے ہیں‘‘

نوجوان کپتان نجم الحسن شانٹو نے کہا ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹس بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ تمام فارمیٹ کا کپتان ہونا چیلنجنگ ہے لیکن اس حوالے سے منصوبہ […]

 0  3
’’ٹیسٹ میں بہتر پرفارمنس کیساتھ ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹس بھی جیتنا چاہتے ہیں‘‘

نوجوان کپتان نجم الحسن شانٹو نے کہا ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹس بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ تمام فارمیٹ کا کپتان ہونا چیلنجنگ ہے لیکن اس حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی جاسکتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ آئندہ اچھا ہو گا۔

25 سالہ نوجوان کپتان شانٹو کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بہت بہتری لے کر آئے ہیں لیکن ہم پہلے سے بہتر کھیل رہے ہیں اور میں چاہتا ہوں جب اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہوں تو ہم وہ میچ جیت سکیں جبکہ بیرون ملک ہمیں مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ون ڈے میں ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن بحیثیت ٹیم ہم نے ابھی تک کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتنا۔ ہم چاہتے ہیں کہ بڑے ٹورنامنٹ میں اچھا کھیل پیش کریں تاکہ اپنے ملک کے لیے ٹرافی لا سکیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے نوجوان بیٹر نجم الحسین شانٹو کو بڑی ذمہ داری سونپتے ہوئے تینوں فارمیٹ کا کپتان نامزد کیا ہے۔

نجم الحسین شانٹو اس سے قبل عبوری طور پر تینوں فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی کپتانی کے فرائض انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اب باصلاحیت نوجوان بلے باز کو تینوں فارمیٹس میں بنگال ٹائیگرز کا کُل وقتی کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ 12 فروری کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بی سی بی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ بورڈ میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر کھیل اور بی سی بی کے صدر نجم الحسن پاپون نے کا کہنا تھا کہ ہم نے کپتانی کے حوالے سے طویل بات چیت کی ہے۔ بورڈ نے اس سال کے لیے تینوں فارمیٹس میں نجم الحسن شانٹو کو کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow