پُراسرار شیطانی کھیل میں دنیا کی ہر چیز اچانک برف میں تبدیل
ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فینٹیسی و کامیڈی سیریز گھوسٹ بسٹرز کی نئی فلم ’فروزن ایمپائر‘ کا فائنل ٹریلرا جاری کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’فروزن ایمپائر‘ کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ پُراسرار شیطان کھیل کے سبب دنیا کی ہر چیز اچانک برف میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ ایسے میں نئے اور […]
ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فینٹیسی و کامیڈی سیریز گھوسٹ بسٹرز کی نئی فلم ’فروزن ایمپائر‘ کا فائنل ٹریلرا جاری کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’فروزن ایمپائر‘ کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ پُراسرار شیطان کھیل کے سبب دنیا کی ہر چیز اچانک برف میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
ایسے میں نئے اور پرانے گھوسٹ بسٹرز کو اپنے گھر کی حفاظت اور دنیا کو دوسرے برفانی دور سے بچانے کیلیے ایک فورس میں شامل ہونا پڑتا ہے۔
کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی ہدایت کاری گل کینن نے کی جبکہ اس کی کاسٹ میں میک کینا گریس، سیلسٹی او کونر، کیری کوون و دیگر شامل ہیں۔
گل کینن، جیسن ریٹ مین اور ایوان ریٹ مین نے ’فروزن ایمپائر‘ کا اسکرپٹ تیار کیا ہے۔ ملٹی اسٹار فلم 22 مارچ 2024 کو دھوم مچائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟