ٹرینی ڈاکٹر کا زیادتی کے بعد قتل، بالی وڈ اداکار بھی میدان آگئے

ممبئی: کلکتہ میں اکتیس سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور اور قتل کے خلاف بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سراپااحتجاج ہیں۔ معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بھارت میں خواتین کے ریپ کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،ایک اور بھیانک حرکت،ایک دہائی بعد […]

 0  0

ممبئی: کلکتہ میں اکتیس سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور اور قتل کے خلاف بالی ووڈ شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سراپااحتجاج ہیں۔

معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بھارت میں خواتین کے ریپ کے حوالے سے اعداد وشمار شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ،ایک اور بھیانک حرکت،ایک دہائی بعد بھی ہمیں یاد دہانی ہو رہی ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ بھیانک واقعہ ایک بار پھر ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ خواتین کو اپنی حفاظت خود کرنی ہے۔

کرینہ کپور نے لکھا کہ بارہ سال قبل وہی کہانی وہی احتجاج مگر آج بھی کچھ تبدیل نہیں ہوا ہے۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس ملک میں پچاس سال گزر گئے ہیں اور میں اپنی بیٹی کو وہی چیز سمجھا رہی ہوں جو کہ مجھے بچپن میں سمجھائی گئی تھی۔

کریتی سینن نے لکھا آج بھی خواتین کو ہی قصوروار ٹھہرایا جاتا ہے،اگر جلد از جلد انصاف نہیں دیا جائے گا،سخت سزائیں نہیں ہوں گی تو کچھ بھی تبدیل نہیں ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow