ویڈیو: گاڑی کے بونٹ پر سفر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

بھارت میں کم عمر ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر سفر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مصروف شاہراہ پر بغیر لائسنس کے 17 سالہ لڑکا لگژری گاڑی چلا رہا تھا جبکہ بونٹ پر ایک شخص بھی موجود ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے […]

 0  3

بھارت میں کم عمر ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر سفر کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کی مصروف شاہراہ پر بغیر لائسنس کے 17 سالہ لڑکا لگژری گاڑی چلا رہا تھا جبکہ بونٹ پر ایک شخص بھی موجود ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کم عمر ڈرائیور گاڑی چلا رہا ہے اور بونٹ پر ایک شخص مزے سے بیٹھا ہوا ہے۔

تاہم ویڈیو پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کم عمر ڈرائیور کے والد اور بونٹ پر بیٹھے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لگژری کار نوجوان کے والد کے نام پر رجسٹرڈ تھی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے شخص کی شناخت سبھم ماتالیا کے نام سے ہوئی ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے اور پونے میں کم عمر ڈرائیور سے حادثے کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کا حوالہ دیا جارہا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow