ویڈیو: پیرس اولمپکس یا میرج بیورو، گولڈ میڈل نے ایک اور جوڑا ملا دیا

پیرس اولمپکس میں دنیا بھر سے کھلاڑی میڈلز جیتنے آئے ہیں لیکن ایک ایتھلیٹ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد گرل فرینڈ کا دل جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ پیرس اولمپکس 2024 گیمز کے گیارھویں روز شائقین کھیل کو ایک حیران کن منظر دیکھنے کو ملا جب روئنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی راؤر […]

 0  1

پیرس اولمپکس میں دنیا بھر سے کھلاڑی میڈلز جیتنے آئے ہیں لیکن ایک ایتھلیٹ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد گرل فرینڈ کا دل جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

پیرس اولمپکس 2024 گیمز کے گیارھویں روز شائقین کھیل کو ایک حیران کن منظر دیکھنے کو ملا جب روئنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والے امریکی راؤر جسٹن بیسٹ نے اس کامیابی کا جشن اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کر کے منایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راؤر جسٹن بیسٹ نے اس کامیابی کے بعد ’محبت کے شہر‘ پیرس میں ہی اپنی دیرینہ محبت کو جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا اور بلاتاخیر ایفل ٹاور کے سائے میں رومانٹنک انداز اختیار کرتے ہوئے اولیویا ڈونکین کو پرپوز کر دیا۔

امریکی راؤر نے 5 جولائی کو ایفیل ٹاور کے سامنے اپنی گرل فرینڈ لینے اولیویا ڈونکین کو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پروپوز کیا اور اس پروپوزل کو مزید دلچسپ اور رومانوی بناتے ہوئے 2 ہزار 700 سے زائد زرد گلابوں کا اہتمام کیا۔

جسٹن بیسٹ نے گھٹنوں کے بل بیٹھنے کے بعد لینے اولیویا سے کہا کہ ’لینے! تم میری زندگی کی محبت ہو، مجھے معلوم تھا کہ تم خاص ہو، میں نے تم سے اپنی پہلی ڈیٹ پر کہا تھا کہ میں اولمپکس میں جانا چاہتا ہوں اور تم نے بغیر کچھ پوچھے مجھ سے کہا کہ ہاں بالکل، تم جاؤ‘۔

اس غیر متوقع انداز میں شادی کا پرپوزل ملنے پر لینے اولیویا پہلے حیران ہوئی اور پھر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ تاہم جسٹن نے موقع ضائع کیے بغیر اپنی دل کی بات کہنے کو جاری رکھا اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ تم بے انتہا خوبصورت ہو، بہت عقلمند اور رحم دل، کوئی بھی شخص ایسا نہیں ہوسکتا جو تم سے محبت نہ کرے‘۔

انہوں نے کہا اپنے جذبات کے اظہار کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ یہ میری زندگی کا سب سے آسان سوال ہوگا کہ کیا تم اپنی بقیہ زندگی میرے ساتھ گزارنا اور مل کر ایک فیملی بنانا چاہو گی؟ لینے! کیا تم مجھ سے شادی کروگی؟‘

لینے اولیویا کی خوشی سنبھالے سے نہ سنبھلی اور وہ فرط جذبات سے مغلوب ہو کر رونے لگیں مگر یہ خوشی کے آنسو تھے اور انہوں نے جسٹن کے پروپوزل کو قبول کرلیا۔

 

اس یادگار تاریخی موقع پر دونوں کے ارد گرد لوگ 2738 زرد گلاب ہاتھ میں پکڑے کھڑے ہوئے تھے اور پھولوں کی اس مخصوص تعداد کا راز بتاتے ہوئے جسٹن بیسٹ نے اولیویا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہر ایک زرد گلاب اس ایک دن کی عکاسی کررہا ہے جو تم نے اور میں نے ساتھ گزارا، ہم دونوں اسنیپ چیٹ کے ذریعے گفتگو کرتے تھے،

ہماری اسٹریک 2 ہزار 738 تک جا پہنچی ہے اس لیے یہاں 2 ہزار 738 زرد گلاب ہیں‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس اولمپکس 2024 میں چین کے بیڈمنٹن کھلاڑی لیو یوچن نے گولڈ میڈل جیتنے کے فوری بعد اپنی ہم وطن کھلاڑی کو شادی کے لیے پرپوز کیا تھا اور پیشکش قبول ہونے پر منگنی کی انگوٹھی پہنا دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow