خربوزوں میں منشیات اسمگل کی کوشش ناکام، 10 لاکھ گولیاں برآمد

سعودی عرب نے خربوزوں میں بھاری تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور 10 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس وکسٹم ضبا بندرگاہ میں 10 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جس کو […]

 0  5
خربوزوں میں منشیات اسمگل کی کوشش ناکام، 10 لاکھ گولیاں برآمد

سعودی عرب نے خربوزوں میں بھاری تعداد میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور 10 لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ زکوٰۃ، ٹیکس وکسٹم ضبا بندرگاہ میں 10 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے جس کو خربوزوں میں چھپا کر اسمگل کیا جا رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹیکس وکسٹم کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نشہ آور گولیاں خربوزے کی کھیپ میں انتہائی مہارت سے چھپائی تھیں جس کے لیے اسمگلروں نے پہلے خربوزے کو گودے سے خالی کیا اور پھر اس کے اندر گولیاں بھر دیں۔

متعلقہ محکمے کا کہنا ہے کہ نشہ آور گولیاں ضبط کرنے کے بعد ادارہ انسداد منشیات کے تعاون سے کھیپ وصول کرنے والوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے شناخت بتانے سے گریز کیا ہے۔

محکمہ کسٹم نے کہا ہے کہ معاشرے کومنشیات سے بچانے کے لیے فرائض کی ادائیگی کرتے رہیں گے اور افراد سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow