پولیو پازیٹو بچہ وائرس سے کیسے متاثر ہوا؟
اسلام آباد: صوبہ بلوچستان سے سامنے آنے پولیو کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر لی گئی۔ ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 11 ماہ […]
اسلام آباد: صوبہ بلوچستان سے سامنے آنے پولیو کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر لی گئی۔
ذرائع قومی ادارہ صحت کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اس کیس کی ٹیکنیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 11 ماہ ہے، اور وہ یو سی جنگل کیمپ ٹو کا رہائشی ہے۔
ذرائع این آئی ایچ کے مطابق بچہ افغانی نژاد مہاجرین کیمپ میں مقیم ہے، اور پولیو وائرس سے بچے کی داہنی ٹانگ متاثر ہوئی ہے، اس بچے میں 17 جولائی کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے بچے کے سیمپلز 23 اور 25 جولائی کو لیے گئے تھے اور 26 جولائی کو بھجوائے گئے تھے، یہ بھی معلوم ہوا کہ متاثرہ بچے کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے، ویکسین نہ ملنے کے سبب بچہ وائرس کا شکار ہوا۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے پولیو کیس کی کونٹیکٹ ٹریسنگ کی جا رہی ہے، مذکورہ بچے کے 3 بھائیوں سے سیمپلز حاصل کر لیے گئے ہیں، اور ایک بھائی کے سیمپل میں بھی وائرس پایا گیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟