ویڈیو: مقامی بولر نے ’’ورلڈ کلاس کرکٹرز‘‘ رضوان اور افتخار کے چھکے چھڑا دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد پریکٹس کے دوران مقامی بولر کو نہ کھیل پائے۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان […]

 0  3
ویڈیو: مقامی بولر نے ’’ورلڈ کلاس کرکٹرز‘‘ رضوان اور افتخار کے چھکے چھڑا دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد پریکٹس کے دوران مقامی بولر کو نہ کھیل پائے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور مڈل آرڈر افتخار احمد کو مقامی بولرز کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات کا شکار دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان اور افتخار احمد کو پشاور میں نیٹ پریکٹس کے دوران نعمان خیرہ نامی مقامی بولر نے اپنی شاندار بولنگ سے بہت پریشان کیا اور ’’ورلڈ کلاس‘‘ بلے باز اس مقامی بولر کے سامنے بالکل نوآموز کرکٹر کی طرح بے بس نظر آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بلے باز نعمان خیرہ کی شاندار گیندوں پر شاٹ کھیلنا تو درکنار اس کا سامنا ہی نہیں کر پا رہے ہیں اور پریشان نظر آ رہے ہیں۔

 

مذکورہ ویڈیو کو اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جس کے بعد جہاں نعمان کی بولنگ کو سراہا جا رہا ہے وہیں رضوان اور افتخار پر کڑی تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ کھلاڑی امریکہ کے پارٹ ٹائم سافٹ ویئر انجینئرز کے خلاف بھی مشکلات میں گھرے نظر آئے تھے’۔

کچھ صارفین نے نعمان کو پاکستان کا پوشیدہ ٹیلنٹ اور غیر معمولی بولر قرار دیا تو ایک نے کہا کہ ‘ان مقامی لڑکوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے اور جو تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں انہیں اب آرام دینا چاہیے’۔

ایک صارف نے اس بات پر حیرت کی کہ جو بلے باز نیٹ پر مقامی بولر کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں وہ پاکستانی ٹیم میں شامل ہیں۔ ایک نے لکھا کہ افتخار تو دنیا کے ہر بولر کے سامنے جدوجہد ہی کرتے نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان تاریخی بدترین ناکامی سے دوچار ہوا اور گرین شرٹس امریکا سے ہار کے بعد شرمناک طریقے سے پہلے ہی راؤنڈ میں ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔

اس ناقص کارکردگی کے بعد کپتان بابر اعظم سمیت پوری ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے اور قوم چیئرمین پی سی بی کے اعلان کے مطابق ٹیم میں کسی بڑی سرجری کی منتظر ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow