شاہد آفریدی اور اجے دیوگن میں گپ شپ، یونس خان نے گلے لگایا، ویڈیو وائرل
چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے خصوصی ملاقات کی۔ برطانیہ میں ایجنسٹن میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی لیجنڈز نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔ میچ سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے دونوں ٹیموں […]
چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاک بھارت میچ سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے شاہد آفریدی سے خصوصی ملاقات کی۔
برطانیہ میں ایجنسٹن میں جاری چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستانی لیجنڈز نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔ میچ سے قبل بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن نے دونوں ٹیموں سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوگئی۔
اجے دیوگن نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شاہد آفریدی سے گپ شپ کی اور میدان میں علیحدہ بھی اپنے اپنے شعبوں کے دونوں سپر اسٹارز کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔
پاکستان ٹیم سے ملاقات کے دوران یونس خان نے ملاقات کے لیے آنے والے اجے دیوگن کو گلے بھی لگایا۔
سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور روایتی حریف ممالک کے سپر اسٹارز کے یوں گھلنے ملنے پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز کو 68 رنز سے ہرا دیا تھا۔ بھارتی چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟