ویڈیو: شردھا کپور نے اسمارٹ فون سے کئی اخروٹ توڑ دیے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی اسمارٹ فون سے کئی اخروٹ توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ شردھا کپور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ موبائل فون کی لاؤنچنگ تقریب میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اسٹیج […]

 0  2
ویڈیو: شردھا کپور نے اسمارٹ فون سے کئی اخروٹ توڑ دیے

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی اسمارٹ فون سے کئی اخروٹ توڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ شردھا کپور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ موبائل فون کی لاؤنچنگ تقریب میں موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اسٹیج پر موجود ہیں اور ان کے سامنے میز پر برتن میں کافی سارے اخروٹ رکھے ہوئے ہیں۔

شردھا کو اخروٹ توڑنے کا چیلنج دیا گیا جس پر انہوں نے اپنا موبائل فون لیا اور ایک کے بعد ایک اخروٹ توڑتی چلی گئیں اور حیران کن طور پر ان کے فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اداکارہ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم موبائل فون سے کچن میں ماؤں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔

شردھا کپور کی ویڈیو پر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا تو کچھ نے یہ بھی کہا کہ اخروٹ پہلے سے ہی ٹوٹے ہوئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow