معروف اداکارہ مرینہ خان کا اولاد نہ ہونے سے متعلق بڑا انکشاف
پاکستان کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے شادی کے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ مستقبل میں بھی اولاد پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اولاد نہ ہونے سے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ […]
پاکستان کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے شادی کے طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے اور وہ مستقبل میں بھی اولاد پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے اولاد نہ ہونے سے متعلق ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ اور ان کی شوہر کبھی بھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری شادی کو ایک عرصہ ہوگیا ہے لیکن ہمارے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی میں مستقبل میں کوئی اولاد پیدا کرنا چاہتیں، میں اور میرے شوہر کبھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھیں۔
مرینہ خان نے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ بھتیجے اور بھانجیوں سے ملنے جاتے اور ان کے ساتھ کھیلتے تھے لیکن جب ہم گھر واپس آتے تو بچہ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ ہی کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ہی ٹی وی کیرئیر کا آغاز شروع ہوگیا تھا اس لیے بچے کی پرورش کرنا بہت مشکل تھا، اور میں کبھی بچہ پیدا کرنے کے حق میں نہیں تھیں، زندگی میں کبھی ایسا خیال آتا تو میں بچہ گود لینے کو ترجیح دیتی۔
مرینہ خان نے کہا کہ میرے شوہر سے کبھی میرا جھگڑا نہیں ہوا، ہم دونوں ہمیشہ ایک ساتھ کام کرتے ہیں اور مختلف جگہوں پر گھومنے بھی جاتے ہیں لیکن بچے پیدا نہ کرنا فیصلہ باہمی تھا جو ہمارے لیے ایک بہترین انتخاب ثابت ہوا۔
واضح رہے کہ اداکارہ مرینہ خان کا شمار پاکستان کی نامور شوبز شخصیات میں ہوتا ہے، انہوں نے پاکستان کے مشہور ڈرامے ’تنہائیاں‘، ’دھوپ کنارے‘ اور ’جیکسن ہائٹس‘ سمیت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘اولاد‘سے نام کمایا۔
خیال رہے کہ مرینہ خان کے شوہر جلیل اختر بھی ٹیلی ویژن پروڈیوسر ہیں، دونوں کی شادی کو طویل عرصہ گزر جانے کے بعد ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟