روہت شرما کی فرمائش پر چھکا لگانے کی ویڈیو وائرل
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی کپتان روہت شرما کی فرمائش پر چھکا لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انگلش اسپنر کو اسٹریٹ پر چھکا لگایا لیکن اس سے قبل ان کی سوریا کمار یادیو سے کی گئی […]
ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی کپتان روہت شرما کی فرمائش پر چھکا لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انگلش اسپنر کو اسٹریٹ پر چھکا لگایا لیکن اس سے قبل ان کی سوریا کمار یادیو سے کی گئی گفتگو اسٹمپ پر لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما، سوریا سے کہتے ہیں کہ لگ رہا ہے، وہ ہاں میں جواب دیتے ہیں۔
روہت شرما بولتے ہیں کہ ’اوپر دے گا تو دیتا ہوں ناں۔‘ یہ کہنا تھا کہ انہوں نے انگلش اسپنر کو اسٹریٹ پر چھکا رسید کیا۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اردو میں کمنٹری کررہے تھے وہ بھی روہت کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔
واضح رہے کہ روہت شرما نے 57 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ سوریا کمار یادیو 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے 172 رنز کا ہدف کا دفاع کرتے ہوئے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل بارباڈوس میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟