’بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی‘

سابق قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اگر بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے جیتنے کا چانس […]

 0  2
’بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی‘

سابق قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں اگر بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تو جنوبی افریقہ کو مشکل ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ فائنل میں بھارت کے جیتنے کا چانس 75 فیصد ہے، بھارتی کارکردگی کا کریڈٹ ان کی ٹیم اور ڈومیسٹک سسٹم کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارتی ٹیم میں اب کوئی تبدیلی ہوگی اور ہونی بھی نہیں چاہیے، پہلے ٹاس جیتنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

کامران اکمل نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ اور بمراہ بہترین بولنگ کررہے ہیں، ویرات کوہلی رنز نہیں کررہے لیکن دیگر کھلاڑی ذمہ داری دکھا رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کل کے میچ میں ٹاس اہم نہیں ہے، بھارت کے حالیہ میچز میں کامیابی کا پریشر جنوبی افریقہ پر ہوگا۔

باسط علی نے کہا کہ بھارت اس وقت بہترین فارم میں ہے، انہوں نے سارے میچ آسانی سے جیتے اس لیے ٹیم پرفارم کررہی ہے، ویرات کوہلی کو اپنے نمبر پر ہی بھیجنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمبابوے کے دورے پر بھارت کی نئی ٹیم جارہی ہے پاکستان میں کسی ملک کی سی ٹیم بھی آئے تو ہم اپنے ٹاپ کھلاڑی کھلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow