ویڈیو: دلہن شادی میں سرپرائز ملنے پر زاروقطار رو پڑی
دلہن کو شادی کے دن سرپرائز ملا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے زارو قطار رو پڑی۔ ہوا کچھ یوں کہ دلہن شادی کی تقریب کی تیاری کررہی تھی اس دوران دولہے نے اس سے کچھ کہا اس نے جیسے ہی دوسری طرف نظر دوڑائی تو مہمانوں کے درمیان اپنی دادی کو دیکھ […]
دلہن کو شادی کے دن سرپرائز ملا تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے زارو قطار رو پڑی۔
ہوا کچھ یوں کہ دلہن شادی کی تقریب کی تیاری کررہی تھی اس دوران دولہے نے اس سے کچھ کہا اس نے جیسے ہی دوسری طرف نظر دوڑائی تو مہمانوں کے درمیان اپنی دادی کو دیکھ کر رو دی۔
دلہن نے یہ نہیں سوچا تھا کہ اس کی دادی اس کی شادی میں شرکت کرسکیں گی۔
جب دولہے نے اسے بتایا تو وہ دادی کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور خوشی میں آبدیدہ ہوگئی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’دلہن کے لیے یہ دن بہت خاص اور پیارا ہے۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر میری دادی میری شادی میں شرکت کرتیں تو میں بھی اسی طرح رو دیتی۔ بہت زبردست تحفہ ملا ہے۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہے کہ وہ اس کی دادی موجود ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟