ویڈیو: جم ٹرینر نے اچانک نوجوان پر حملہ کردیا
بھارت میں جم ٹرینر نے اچانک نوجوان پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں نوجوان جم سیشن کے دوران اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب جم ٹرینر نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔ واقعے کی ویڈیو جم کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں […]
بھارت میں جم ٹرینر نے اچانک نوجوان پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں نوجوان جم سیشن کے دوران اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب جم ٹرینر نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔
واقعے کی ویڈیو جم کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
یوگیش شندے کی جناب سے پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد ٹرینر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شندے ورزش کرنے میں مصروف ہے جبکہ ایک ٹرینر اس کی مدد کررہا ہے، دوسرا جم ٹرینر دور کھڑا ہے وہ اچانک ہی ایکسرسائز کا سامان اٹھاتا ہے اس کے سر پر مار دیتا ہے۔
نوجوان سر پکڑ کر وہی بیٹھ جاتا ہے جبکہ کچھ لوگ جم ٹرینر کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔
متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ اس کا ٹرینر کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا لیکن حملہ کرنے سے پہلے وہ اسے گھور رہا تھا، ٹرینر سے پوچھا کہ کیا ایکسرسائز غلط کررہا ہوں لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا اور حملہ کردیا۔
حملے کے بعد شندے کا ایم آر آئی اسکین کروایا گیا جس سے پتا چلا کہ اس کے سر کے بائیں جانب دو فریکچر ہوئے ہیں۔
کچھ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شندے کے لطیفے سنانے پر ٹرینر ناراض تھا لیکن حملے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟