فون میں مگن شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل
موبائل فون میں لوگ اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ انہیں خیال ہی نہیں رہتا ہے کہ سامنے کوئی آرہا ہے یا پھر کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل فون میں […]
موبائل فون میں لوگ اس قدر مگن ہوجاتے ہیں کہ انہیں خیال ہی نہیں رہتا ہے کہ سامنے کوئی آرہا ہے یا پھر کوئی حادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ ارجنٹینا میں پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل فون میں مگن شخص کس طرح ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔
ویڈیو میں ایک شخص کو موبائل فون میں مگن ہو کر ریلوے لائن کے پاس سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا شخص فون میں اس قدر مصروف ہے کہ چلتے ہوئے ٹرین کی پٹریوں پر آگیا، اس دوران ٹرین سے اسے زوردار ٹکر لگی تاہم خوش قسمتی سے وہ ٹرین کے نیچے آنے سے بچ گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں بھارت میں خاتون موبائل فون میں مگن تھی اس دوران وہ مین ہول میں جاگری تھی۔
ہوا کچھ یوں ایک خاتون جو موبائل فون میں مگن تھی اور بچے کے ساتھ جارہی تھی کہ چلتے چلتے کھلے گٹر میں گرگئی۔
خاتون کے بچے سمیت گٹر میں گرتا دیکھ کر لوگ وہاں اکٹھے ہوگئے اور انہوں خاتون کو نکالا اور دونوں ہی جان بچائی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟