صرف ایک بھینس کی قیمت متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاروں کے برابر

بھارت میں ایک بھینس کی اتنی زیادہ قیمت ہے کہ اس بھینس کی قیمت متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاروں کی آرام سے خریداری کی جاسکتی ہے۔ اس نایاب بھینس کا نام انمول جس وزن بھی عام بھینسوں سے کہیں زیادہ یعنی تقریباً 1500 کلو گرام ہے اور پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت ہوشربا […]

 0  1

بھارت میں ایک بھینس کی اتنی زیادہ قیمت ہے کہ اس بھینس کی قیمت متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاروں کی آرام سے خریداری کی جاسکتی ہے۔

اس نایاب بھینس کا نام انمول جس وزن بھی عام بھینسوں سے کہیں زیادہ یعنی تقریباً 1500 کلو گرام ہے اور پاکستانی کرنسی میں اس کی قیمت ہوشربا 76 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے، وزن اتنا زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی روزانہ کی خوراک بھی کافی زیادہ ہے۔

آل انڈیا کسان فیسٹیول میں اس انمول نامی بھینس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی تانتا بندھ گیا، 1500 کلو بھینس کی قیمت بھارتی روپوں میں 23 کروڑ روپے ہے

یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ اس بھینس کی قیمت میں متعدد عالیشان گھر اور لگژری کاریں خریدی جا سکتی ہیں جبکہ پاکستانی روپوں میں یہ قیمت 76 کروڑ روپے سے زیادہ بن رہی ہے۔

انمول کو بڑے شاہانہ انداز میں پالا گیا ہے، اسے روز بیش بہا چیزیں کھلائی جاتی ہیں تاکہ اسے کیلیوریز، وٹامنز اور بھرپور غذائیت ملتی رہے اور وزن برقرار رہے۔

روزانہ جو خوراک اس بھینس کو کھلائی جاتی ہے اس میں 4 کلو انار، 30 کیلے، 250 گرام بادام، اور 20 انڈے شامل ہیں، اس کے علاوہ دیسی گھی، سویابین اور مکئی کے ساتھ ساتھ اسے سبز چارہ دیا جاتا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ انمول نامی بھینس کو روزانہ 5 کلو دودھ بھی دیا جاتا ہے، بھینس کا مالک اسکی جلد کا بھی خاص خیال رکھتا ہے، انمول کی روزانہ بادام اور سرسوں کے تیل سے 2 بار مالش کی جاتی ہے۔

اس بھینس کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ 23 کروڑ بھارتی روپوں میں انڈیا میں 2 مرسڈیز بینز یا 2 رولز رائس یا ایک درجن سے زیادہ لگژری گھر خریدے جاسکتے ہیں۔

انمول نامی بھینس کے مالک کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اس بھینس کو نہیں بیچوں گا اسی لیے اس کا نام انمول رکھا ہے اور اسکی کوئی قیمت نہیں ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow