ویسٹ انڈیز نے اہم کھلاڑیوں کو آرام کیوں دے دیا؟
ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا۔ ویسٹ انڈیز نے اس ہفتے جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی T20I سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ […]
ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا۔
ویسٹ انڈیز نے اس ہفتے جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی T20I سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تین میچوں کی سیریز اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل بہت سے کھلاڑیوں کے لیے تیاری کا اہم موقع ہے۔
ریگولر کپتان روومین پاول کو آرام دیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ بلے باز برینڈن کنگ کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
دیگر قابل ذکر غیرحاضر کھلاڑیوں میں ٹاپ آرڈر بلے باز شائی ہوپ اور نکولس پوران شامل ہیں جو آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد آرام کریں گے۔
فاسٹ بولر الزاری جوزف اور کلیدی بلے باز شیرفین ردرفورڈ پلے آف کے لیے اپنی آئی پی ایل ٹیموں کے ساتھ رہیں گے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں صرف اس صورت میں شامل ہوں گے جب ان کی آئی پی ایل ٹیمیں فائنل میں نہیں پہنچ پائیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟