ویرات کی گود میں یہ بچہ کون ہے؟ بھاونا کوہلی کی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آسٹریلیا سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، ان کی گود میں ایک بچہ موجود ہے جسے صارفین انکا بیٹا قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی سپراسٹار بیٹر حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں اپنی فارم میں واپس آئے ہیں جہاں انھوں نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری […]

 0  0

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی آسٹریلیا سے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، ان کی گود میں ایک بچہ موجود ہے جسے صارفین انکا بیٹا قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی سپراسٹار بیٹر حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں اپنی فارم میں واپس آئے ہیں جہاں انھوں نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی، یہ ان کے کیریئر کی 30 ویں ٹیسٹ سنچری بھی شمار ہوئی جس کے ساتھ انھوں نے کئی ریکارڈز توڑے۔

ویرات کی بہن بھاونا کوہلی دھنگرا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا ہے کہ کرکـٹر نے جس بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے وہ ہمارا ’اکے‘ نہیں ہے۔

بھاونا کا کہنا تھا کہ ویرات نے جس بچے کو گود میں اٹھایا وہ ان کا بیٹا نہیں بلکہ ہمارے قریبی دوست کی بیٹی ہے، میں کافی دیر سے دیھ رہی تھی کہ لوگ اس بچی کو ویرات اور انوشکا کا بیٹا اکے سمجھ رہے ہیں۔

انھوں نے مزید لکھا کہ اس تصویر میں نظر آنے والا بچہ ’ہمارا اکے‘ نہیں ہے، اس کے علاوہ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کوہلی کے ساتھ موجود بچہ ان کا بیٹا نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ ٹیسٹ میچ دیکھنے اور اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما بھی گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

بھارت نے پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں شاندار کم بیک کیا اور آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 295 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow