ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دے دیا
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو دے دیا۔ بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ساتھ ہی محبت کا اظہار کیا۔ مذکورہ […]
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے جیت کا کریڈٹ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کو دے دیا۔
بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ساتھ ہی محبت کا اظہار کیا۔
مذکورہ پوسٹ میں سورج کی کرنوں کے درمیان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک دوسرے کیساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آرہے ہیں۔
ویرات کوہلی نے خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اس دنیا میں آپکے بغیر میرے لیے کچھ بھی ممکن نہیں ہے، آپ مجھے ایمانداری اور عاجز و انکساری سکھاتی ہے‘۔
ویرات کوہلی نے مزید لکھا کہ ’میں آپکا بہت مشکور ہوں کیونکہ یہ جیت جتنی میری ہے اتنی ہی آپ کی ہے، میں آپ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔’
واضح رہے کہ 17 سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے والی بھارتی ٹیم ان دنوں مختلف انداز میں جیت کا جشن مناتی نظر آرہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟