’ویرات کوہلی بہت دباؤ میں ہیں‘
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے ویرات کوہلی ’بہت دباؤ‘ میں ہیں۔ بھارت کے ایک اسپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹویلوی کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم اچھ […]
آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے ویرات کوہلی ’بہت دباؤ‘ میں ہیں۔
بھارت کے ایک اسپورٹس شو میں گفتگو کرتے ہوئے آسٹویلوی کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم اچھ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں دکھا رہی جس کی وجہ سے ویرات کوہلی پریشر میں ہیں، میں چاہتا ہوں آر سی بی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
کوہلی نے اس آئی پی ایل سیزن میں آر سی بی کیلئے اکیلے جدوجہد کی ہے، انہوں نے 4 میچوں میں 203 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچری شامل ہے، اس کے علاوہ اس ٹیم میں بیٹر دنیش کارتک نے 4 میچوں میں 109 رنز بنائے، جبکہ گلین میکسویل، کپتان فاف ڈو پلیسس اور کیمرون گرین جیسے بلے باز ناکام رہے ہیں۔
اسمتھ نے کہاکہ ’ کوہلی کو پوائنٹ ٹیبل میں آگے بڑھنے کے لیے دوسرے اہم بلے بازوں کی ضرورت ہے اور اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کی ٹیم آگے جاسکی ہے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ ’مجھے شک ہے کہ وہ خود پر اضافی دباؤ ڈال رہے ہیں، کچھ دوسرے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر (بیٹسمین) کو ویرات کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ صرف ویرات کوہلی ہر میچ میں رن نہیں بنائیں گے آر سی بی کے دیگر بلے بازوں کو متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا، ویرات کی ٹیم نے آئی پی ایل میں بہت اچھی شروعات کی ہے لیکن ابھی اسے کچھ تعاون کی ضرورت ہے۔
اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ایک ناقابل یقین کھلاڑی ہیں، وہ واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور شاید دنیا کے زیادہ تر لوگوں سے بہتر، وہ کھیل کے حالات اور صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور اسی کے مطابق کھیلتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟