نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہے، کیوی ٹیم کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم […]
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اتوار کو علی الصبح اسلام آباد پہنچ گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 14 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہے، کیوی ٹیم کا پریکٹس سیشن 15، 16 اور 17 اپریل پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا میچ اٹھارہ اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کپتان کین ولیمسن اور مچل سینٹنر نے پاکستان میں سیریز کھیلنے کی بجائے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟