’وہ کونسا ’کنگ‘ ہے جب جب اسکور کرتا ہے ٹیم ہارتی ہے‘
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھارت کے خلاف شکست کے بعد کپتان بابر اعظم پر تنقید کردی۔ قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں مجھے یہ بتائیں 1400 رنز پر آپ کے لوسنگ اسٹیٹس میں ہیں، یہ کونسا […]
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بھارت کے خلاف شکست کے بعد کپتان بابر اعظم پر تنقید کردی۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ دنیا کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں مجھے یہ بتائیں 1400 رنز پر آپ کے لوسنگ اسٹیٹس میں ہیں، یہ کونسا کنگ ہے جب جب وہ اسکور کرتا ہے اس کی ٹیم ہار جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو اتنا ہائی لائٹ کیا اتنا بڑا بنا دیا کہ آپ نے پاکستانی عوام کو بے وقوف بنایا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ آپ ٹیم میں لاکر چھوٹے بچوں کو استعمال کرتے ہیں جن کو آپ نے ٹیم میں لاکر گروم کرنا تھا جن کو آپ نے بنانا تھا ان کو آپ اپنے لوگوں کے ذریعے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ اعظم خان کو دیکھ لیں آپ نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا، آپ کے اس ٹولے کا کوئی بھی کھلاڑی ہو جسے دو میچ ڈومیسٹک کے کھیلنے پڑ جائیں تو وہ فیزیو سے رپورٹ بنواتا ہے اور باہر چلے جاتا ہے اور جیسے ہی پی ایس ایل آتی ہے فٹ ہوکر واپس آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ دنیا کی کرکٹ سے پیچھے رہ گئے ہیں، وہ پرانی کرکٹ تھی جو چار سے پانچ سال قبل ہورہی ہے آپ نے وقت کے ساتھ خود کو نہیں بدلا جس کی وجہ سے اب دنیا کی کرکٹ کہاں چلی گئی ہے اور آپ لوگوں کی کرکٹ وہیں موجود ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟