ایک ہی وقت رن وے پر اترنے، ٹیک آف کرنے والے طیارے ٹکراؤ سے بال بال بچ گئے، سنسنی خیز ویڈیو
ممبئی ایئرپورٹ کی ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دو طیاروں نے خطرے سے دوچار ہوتے ہوئے، رن پر اترنے اور ٹیک آف کرنے کے سلسلے میں بالکل ایک فلمی اسٹنٹ کی طرح کا منظر پیش کیا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر 2 طیارے بالکل ایک […]
ممبئی ایئرپورٹ کی ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دو طیاروں نے خطرے سے دوچار ہوتے ہوئے، رن پر اترنے اور ٹیک آف کرنے کے سلسلے میں بالکل ایک فلمی اسٹنٹ کی طرح کا منظر پیش کیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی ایئرپورٹ پر 2 طیارے بالکل ایک ہی وقت میں ایک ہی رن وے پر اترتے اور ٹیک آف کر رہے ہیں، بھارتی سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے اس واقعے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
ہفتے کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، جب انڈیگو کا ایک طیارہ رن پر اتر رہا تھا، اور ایئر انڈیا کا طیارہ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں اِسی رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ گئے، اور انھوں نے حفاظتی خدشات سخت تشویش کا اظہار کیا۔ دوسری طرف ڈی جی سی اے نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے وقت ڈیوٹی کرنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔
Yesterday’s incident at #MumbaiAirport where an @IndiGo6E plane landed while an @airindia flight was taking off on the same runway is extremely concerning. The runway is already over-congested, handling over 1,000 flights daily, making it prone to risks.@MoCA_GoI & @DGCAIndia… pic.twitter.com/br7j3SyB9Z
— Milind Deora | मिलिंद देवरा (@milinddeora) June 9, 2024
انڈیگو نے اپنے بیان میں وضاحت کی کہ اسے اے ٹی سی نے کلیئرنس دی تھی، 8 جون کو اس کے طیارے نے اے ٹی سی کی ہدایات کے مطابق اپروچ اور لینڈنگ جاری رکھی، اور پائلٹ ان کمانڈ نے دی گئی ہدایات پر عمل کیا۔
ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق قاعدہ یہ ہے کہ ایک طیارہ جب رن وے کے آخری سرے کو عبور کر لے، اس کے بعد اے ٹی سی کسی اور طیارے کو لینڈنگ کلیئرنس دے سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟