وہیل نے کشتی پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل
امریکا میں وہیل نے مچھیروں کی کشتی پر حملہ کرکے اسے الٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوہیمپشائر کے ساحل پر دیوقامت وہیل نے کشتی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مچھیرے سمندر میں جاگرے۔ کوسٹ گارڈز نے دونوں مچھیروں […]
امریکا میں وہیل نے مچھیروں کی کشتی پر حملہ کرکے اسے الٹ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیوہیمپشائر کے ساحل پر دیوقامت وہیل نے کشتی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مچھیرے سمندر میں جاگرے۔
کوسٹ گارڈز نے دونوں مچھیروں کو ڈوبنے سے بچالیا اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔
قریب موجود افراد نے واقعے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیوقامت وہیل اچانک ہی کشتی پر حملہ کرتی ہے جس کے نتیجے میں کشتی الٹ جاتی ہے اور دونوں مچھیرے سمندر میں جاگرتے ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی ہمپ بیک وہیل کی عمر تقریباً دو سال ہے۔
یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہیل کو کس چیز نے اس اقدام پر مائل کیا کیونکہ عام طور پر ہمپ بیک وہیل کشتیوں پر حملہ نہیں کرتیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟