پی سی بی وہاب ریاض پر پھر مہربان
پاکستان کرکٹ بورڈ وہاب ریاض پر پھر مہربان ہوگیا اور انہیں کوچنگ میں لانے کی تیاری شروع کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی نے بغیر کسی کوچنگ تجربے کے وہاب ریاض کو آئی سی سی ورکشاپ کا ٹکٹ دے دیا۔ وہاب ریاض مالدیپ میں ہیڈ کوچ این سی اے شاہد نواز […]
پاکستان کرکٹ بورڈ وہاب ریاض پر پھر مہربان ہوگیا اور انہیں کوچنگ میں لانے کی تیاری شروع کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی نے بغیر کسی کوچنگ تجربے کے وہاب ریاض کو آئی سی سی ورکشاپ کا ٹکٹ دے دیا۔
وہاب ریاض مالدیپ میں ہیڈ کوچ این سی اے شاہد نواز کے ساتھ ورکشاپ شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مفادات کے ٹکراؤ پر انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑا تو ذکا اشرف نے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنا دیا تھا۔
جب محسن نقوی پی سی بی چیئرمین بنے تو انہوں نے بھی انہیں سلیکشن کمیٹی کا رکن برقرار رکھا۔
بعدازاں منصور رانا کے ہوتے ہوئے سینئر منیجر کا عہدہ بھی وہاب ریاض کو دے دیا گیا۔
وہاب ریاض کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب پرفارمنس اور ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر عہدوں سے ہٹایا گیا مگر اب انہیں پھر سے کوچنگ کی میں لانے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔
سابق کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی کے اس اقدام پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟