مشہور انفلوئنسر نے اننت امبانی کی شادی کا حصہ بننے سے انکار کیوں کیا؟
بھارت کی مشہور انفلوئنسر کاویہ کرناٹک نے مکیش امبانی کی جانب سے دعوت اور پیسوں کے باوجود اننت کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔ انفلوئنسر کاویہ کرناٹک نے بتایا کہ انھیں امبانیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی 3.6 لاکھ کی ڈیل کو مسترد کر دیا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ 4 وجوہات […]
بھارت کی مشہور انفلوئنسر کاویہ کرناٹک نے مکیش امبانی کی جانب سے دعوت اور پیسوں کے باوجود اننت کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا۔
انفلوئنسر کاویہ کرناٹک نے بتایا کہ انھیں امبانیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی 3.6 لاکھ کی ڈیل کو مسترد کر دیا، انھوں نے دعویٰ کیا کہ 4 وجوہات کی بنا پر اس پرتعیش شادی کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا اور امبانیوں کی پیشکش قبول نہیں کی۔
انسٹاگرامر کاویہ کرناٹک نے دعویٰ کیا کہ انھیں ’اس بات پر بات کرنے کے لیے کہ امبانیوں کی شادی سے بھارتی معیشت کو کیسے فروغ ملے گا‘ کے لیے 3.6 لاکھ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ اپنی پوسٹ میں، انھوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ اس پیشکش کو کیوں ٹھکرایا۔
کاویہ کرناٹک نے پہلی وجہ یہ بتائی کہ وہ اپنا امتیاز برقرار رکھنا چاہتی ہیں اور بھیڑ میں کھونا نہیں چاہتیں، دوسری وجہ میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب جیو نے انٹرنیٹ چارجز میں اضافہ کیا ہے، تو امبانی کی کارپوریٹ شادہی کو پروموٹ کرتے ہوئے انھیں شرم محسوس ہوئی۔
انھوں نے تیسری وجہ میں وضاحت کی کہ بھارت میں اکثر شادیاں ذات پات، طبقے، جنس اور مذہب کی وجہ سے منسوخ کر دی جاتی ہیں اور یہ چیزیں ان کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
کاویہ نے چھوتھی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 3.6 لاکھ کا معاہدہ پرکشش ہے تاہم، طویل مدتی فوائد مختصر مدت کے مالی فائدے سے کہیں زیادہ ہیں، آپ کی دیانتداری سب سے انمول ہے۔
خیال رہے کہ اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے فیملی کے ساتھ شرکت کی تھی جبکہ سلمان خان سمیت فلم انڈسٹری کے دیگر بڑے اداکار جن میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کترینہ کیف، انیل کپور، سنجے دت و دیگر بڑے اداکار تقریب کا حصہ تھے۔
اس شادی کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں جن میں بارات میں بھارت سمیت دُنیا بھر کی معروف شخصیات نے ڈانس کیا تھا، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان اور رجنی کانت بھی شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟