وزیراعظم کی پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحدہ کرتا […]

 0  5
وزیراعظم کی پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے پی ایس ایل 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا۔ یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے۔ کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحدہ کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پورے ایونٹ میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنےمیں آئی۔ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی۔ پی ایس ایل نے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی۔ حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگرکھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پُرعزم ہے۔

وزیراعظم پاکستان نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پرپی سی بی، سیکیورٹی فورسز، انتظامیہ، منتظمین اور شائقین کو خراج تحسین پیش کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow