وجیہہ خان سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی ہمشکل قرار

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن تھری‘ میں شرکت کرنے والی اداکارہ وجیہہ خان کو نیٹیزن نے سابقہ اداکارہ عائشہ خان کا ہمشکل قرار دے دیا۔ وجیہہ خان پاکستان کی نوجوان ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اس کے بعد انہوں ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ […]

 0  1
وجیہہ خان سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی ہمشکل قرار

اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن تھری‘ میں شرکت کرنے والی اداکارہ وجیہہ خان کو نیٹیزن نے سابقہ اداکارہ عائشہ خان کا ہمشکل قرار دے دیا۔

وجیہہ خان پاکستان کی نوجوان ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اس کے بعد انہوں ڈرامہ سیریل ’تیرا وعدہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

انہوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ سیزن تھری‘ میں شرکت کی جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں مزید اضافہ ہوگیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ تماشہ تھری کی امیدوار وجیہہ خان نامور سابق پاکستانی اداکارہ عائشہ خان سے مماثلت رکھتی ہیں، خاص طور پر سرجری سے قبل وہ عائشہ سے کافی مشابہ تھیں۔

وجیہہ کے چہرے کا بغور جائزہ لیا جائے تو ان کے اور عائشہ خان کے درمیان نمایاں مماثلت ہے خاص طور پر ان کی آنکھوں، تاثرات، چہرہ ملتا جُلتا ہے۔

ان کے عائشہ خان کی مماثلت سے متعلق چند کولاج بنائے گئے ہیں آئیے ان پر نظر ڈالتے ہیں۔

واضح رہے کہ تماشہ سیزن تھری 3 میں وجیہہ خان نے بطور امیدوار شرکت کی جبکہ رئیلٹی شو کے فاتح ملک عقیل تھے، شو میں نعمان حبیب، صائمہ بلوچ، ماہی بلوچ، ارسلان خان ودیگر نے شرکت کی تھی۔

عائشہ خان کی بات کریں تو اداکارہ نے عقبہ ملک شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا ان کی ایک بیٹی ماہ نور اور ایک بیٹا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow