خاتون ’اسپائیڈر ویمن‘ بن گئی، ویڈیو وائرل

خاتون ’اسپائیڈر ویمن‘ بن گئی جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں 43 سالہ خاتون لو ڈینگپن کو بغیر کسی حفاظتی آلات کے 100 میٹر اونچی چٹائیں سر کرنے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں چائینز اسپائیڈر ویمن قرار دیا جارہا ہے۔ […]

 0  0
خاتون ’اسپائیڈر ویمن‘ بن گئی، ویڈیو وائرل

خاتون ’اسپائیڈر ویمن‘ بن گئی جس کی ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں 43 سالہ خاتون لو ڈینگپن کو بغیر کسی حفاظتی آلات کے 100 میٹر اونچی چٹائیں سر کرنے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں چائینز اسپائیڈر ویمن قرار دیا جارہا ہے۔

خاتون کو چٹان پر چڑھتے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

لو کا تعلق جنوبی مغربی چین کی زیون میاؤ صوبے سے ہے جہاں ان کی جرأت مندانہ مہارت دیکھ کر دنیا بھر میں لوگ ان کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔

وہ 108 میٹر تک اونچی چٹانوں پر بغیر کسی حفاظتی آلات کے چڑھ سکتی ہیں جو کہ 30 منزلہ عمارت کی اونچائی کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لوو اپنے ’اسپائیڈر ویمن‘ کے لیے مشہور خطے میں واحد خاتون کوہ پیما ہیں۔

لو نے 2017 میں بی بی سی سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ان کا یہ سفر 15 سال کی عمر میں والد کی رہنمائی میں شروع ہوا، ابتدائی طور پر ان لڑکوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا جن کا یہ خیال تھا کہ یہ کارنامہ صرف مرد ہی انجام دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ لیکن مجھے یقین ہے کہ مرد اور عورتیں برابر ہیں، اس لیے میں نے یہ سیکھا، اس طرح ایک اسپائیڈر ویمن کے طور پر میرا شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ایک کم عمر بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جسے بغیر کسی سہارے کے دیوار پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow